لاہور (کامرس رپورٹر)آٹا چکی مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے مابین چکی آٹاکی قیمتوں کے حوالے سے مذاکرات میں طے پایا ہے کہ آٹا چکی مالکان کو سرکاری گندم فراہم کرنے کیلئے پہلے تمام آٹا چکی مالکا ن ایک ہفتے تک روزانہ کی بنیاد پر چکی آٹا کی سیل کا مکمل ریکارڈ فراہم کریں گے۔