بیجنگ(شِنہوا)چینی سائنسدانوں نے وائرس کی منتقلی کا سب بننے والے مچھروں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والے ایک پروٹین کی نشاندہی کرلی ہے جس سے مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے تدارک اور روک تھام کے لئے نئی راہ متعین ہوگئی ہے۔اس سے قبل کی گئی تحقیق میں یہی خیال کیا جاتارہا کہ مچھر کے کاٹنے سے ہی وائرس منتقل ہوتا ہے تاہم کاٹنیسے پیدا ہونے والے لعاب میں موجود پروٹین کے کردارکا تعین نہیں کیاگیاتھا۔سنگھہوایونیورسٹی شینزن کے بیماریوں کی روک تھام اور تدارک کے مرکز کے تحقیق کاروں اور دیگر اداروں کے ماہرین نے مھچروں سے پیدا ہونے والی 32پروٹینز کی سکریننگ کے بعد پتہ چلایا کہ اے اے وی اے ون پروٹین ڈینگو اور زیکا وائرس کی انفیکشن کاسبب بنتی ہے اس تحقیق کے سرکردہ رکن چھینگ گونگ کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے وائرل ٹرانسمیشن کے عمل کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اے اے وی اے ون پروٹین کے خلاف ویکسین کی تیاری سے زیکاوائرس کی منتقلی کو روکنے میں مدد ملے کی۔
چینی سائنسدانوں نے وائرس کی منتقلی کا سبب بننے والی مچھرکی پروٹین کا پتہ چلالیا
Jan 18, 2020