دنیا کے ٹی بی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے،ڈاکٹرحسن ہادی

اسلام آباد( آئی این پی )نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے مشیر پالیسی اینڈسٹریٹجی ڈاکٹر سید حسن ہادی نے کہا ہے کہ دنیا کے ٹی بی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے،پاکستان دنیا کو ٹی بی فری بنانے کیلئے عالمی اداروں کی کاوشوں میں ہاتھ بٹا رہا ہے،یو ایس ایڈ کا پائلٹ پراجیکٹ پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے کیلئے مددگار ثابت ہوگا،پاکستان کو ٹی بی فری ملک بنانے کیلئے کوششوں پر یوایس ایڈ سمیت تمام عالمی اداروں کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہم اس موزی مرض کو جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہونگے ،ا ن خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز یہاں ٹی بی کی روک تھام کیلئے یو ا ایس ایڈ کے پائلٹ پراجیکٹ پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ورکشاپ کے ا?غاز پر سٹا پ ٹی بی پارٹنر شپ پاکستا ن (ایس ٹی پی)کے وائس چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے ورکشاپ کے شرکائ￿ کو خوش ا?مدید کہتے ہوئے ملک میں ٹی بی کی روک تھام کیلئے ایس ٹی پی کی خدمات پر روشنی ڈالی،نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ایڈوائزر ایم ڈی ا?ر ٹی بی ڈاکٹر عبد الغفور نے اپنے خطاب میں ٹی بی کی خطرناک قسم ڈی ا?ر ٹی بی کی روک تھام کیلئے اقدامات کی تفصیلا ت سے ا?گاہ کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ نے پاکستانی ٹیم کیساتھ اس مرض کی روک تھام کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے جس میں مرض کی نوعیت،علاج کے نتائ￿ ج پر غور کیا جائیگا،سٹاپ ٹی بی پروگرام اور وزارت صحت کے مشیر ڈاکٹر سید کرم شاہ نے پائلٹ پراجیکٹ کے نفاز کے حوالے سے تفصیلات سے ا?گاہ کیا،انہوں نے ٹی بی مریضوں سے باقاعدگی سے ملاقات اور انہیں اس مرض کے خاتمے کی کوششوں میں شمولیت پر ا?مادہ کرنے پر زور دیا ،انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد سے رابطے بیماری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،ہ میں اپنے بین الاقوامی امدادی اداروں سے بھی تعاون لینا چاہیئے،ورکشاپ میں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد اور نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے نیشنل مینیجر ڈاکٹر اورنگزیب قادر بلوچ نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن