اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے شمالی علاقہ جات و بلوچستان میں برف باری کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ زلفی بخاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں سخت موسم سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے لوگوں کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے اداروں کی کوششوں کو سراہا ہے۔
زلفی بخاری کا شمالی علاقہ جات،بلوچستان میں برفباری سے ہلاکتوں پراظہارافسوس
Jan 18, 2020