اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت نے صوبے میں گیس وبجلی کے بعد اب آٹے کابحران پیدا کردیاہے، پی پی پی کی سیسینیٹرروبینہ خالد نے نے بیان میں کہا کہدوکی بجائے ایک روٹی اور سرخ آٹے کھانے کی تاویلیں دینے والے وزراء کوعوام کی مشکلات کاکوئی احساس نہیں،:سلکٹڈحکومت ہر مہینے بجلی، تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کی چیخیں نکال رہی ہے،حکومت نے جو وعدے، دعوے اور سبز باغ دکھائے تھے وہ سب فراڈ، دھوکہ اور فریب ثابت ہوئے،حکمرانوں کی غیر سنجیدگی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے یہ نیا نہیں مہنگا اور غربت والا پاکستان ہے۔