متحدہ عرب امارات ، العین شہر نیلے شہتوت کی کاشت میں کامیاب

اماراتی شہر العین نے معیاری نیلے شہتوت کی کاشت میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پہلی بار جدید زرعی ٹیکنالوجی کی مدد سے نیلے شہتوت کی کاشت کی گئی جو کامیاب رہی۔الامارات الیوم کے مطابق امارات ایلیٹ اجرو کے نام سے ایک کمپنی قائم کیے ہوئے ہے۔ یہ تازہ سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار میں رہنما کمپنی مانی جاتی ہے۔اس نے نیلے شہتوت کی کاشت کا پروگرام تیار کیا تھا جس میں وہ سرخرو ہوگئی۔امارات کے مختلف شہروں اور قصبوں میں نیلے شہتوت کثیر مقدار میں فروخت کیے جانے لگے ہیں۔ انہیں ایلیٹ بیری تجارتی برانڈ کے تحت فروخت کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن