کراچی(سٹی نیوز) خطیب مسجد باب العلم سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے قہر خدا وندی کو دعوت دے رہے ہیں کوئٹہ اور دیگر مقامات پر مساجد،مدارس اور مقدس مقامات کو نشانہ بنانیوالے ملک ،قوم اور وطن کے خیر خواہ نہیں اور یہ عناصر تعلیمات اسلامی سے ناواقف ہیں۔اسی وجہ سے قتل و غارت گیری کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں جبکہ اسلامی تعلیمات انسانی حرمت اور ایکدوسرے کے احترام کا درس دیتی ہیں انہوں نے عوام کے تمام تر طبقات اور مکاتب فکر سے کہا کہ وہ اس منفی سوچ کے خاتمے کیلئے حکومت اور ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ اپنا بھی بھرپور کردار ادا کریں ۔