یورپی یونین نے کہاہے کہ اگرچین اورامریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے سے بین الاقوامی منڈی میں یورپی کمپنیوں کے لئے کوئی رکاوٹ پیدا ہوئی تو وہ متعلقہ معاہدے کو عالمی ادارہ تجارت میں چیلنج کرے گا۔چین کے لئے یورپی یونین کے سفیر نکولسChapuis نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اٹھائیس ملکی اتحاددونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پرعملدرآمدکی نگرانی کرے گا جس پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور چین کے نائب وزیراعظم Liu He نے گزشتہ بدھ کودستخط کئے۔یورپی یونین کے سفیرنے یہ بات چینی وزارت خارجہ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی جس میں انہیں باضابطہ یقین دہانی کرائی گئی کہ امریکہ اورچین کے درمیان تجارتی معاہدے سے یورپی تاجراورسرمایہ کارکسی طرح متاثرنہیں ہو ں گے۔
یورپی یونین چین اورامریکہ کے تجارتی معاہدے کو عالمی ادارہ تجارت میں چیلنج کرے گا
Jan 18, 2020 | 12:38