جاپان کے شمالی شہر فوکوشیما میں 2011 کے جوہری حادثے کے بعد 3 قصبوں پر عائد کیا گیا انخلاءکا حکم آئندہ مارچ جزوی طور پر اٹھا لیا جائے گا۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں ٹاسک فورس کے اجلاس میں جاپانی حکام کے ترجمان نے بتایا کہ فوکوشیما میں 2011 کے جوہری حادثے کے بعد 3 قصبوں پر عائد کیا گیا انخلاءکا حکم آئندہ ماہ جزوی طور پر اٹھا لیا جائے گا۔ اجلان میں وزیرِاعظم شنزو آبے نے بھی موجود تھے۔فوتابا قصبے کے شمال مشرقی حصوں سے انخلاءکا حکم 4 مارچ کو اور تومی اوکا قصبے سے 10 مارچ کوجزوی طور پر اٹھا لیا جائے گا۔جوہری حادثے کے بعد تابکاری کی بلند سطح کی وجہ سے داخلے پر پابندی والے علاقوں سے انخلاءکا حکم عائد کیے جانے کے بعد یہ پابندی پہلی بار اٹھائی جائے گی۔