مظفرآباد: برفانی تودے سے جاں بحق افراد کی تعداد 79 ہوگئی

سرگن میں برفانی تودے سے جاں بحق افراد کی تعداد 79 ہوگئی.تفصیلات کے مطابق تیرہ سالہ ثمینہ تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج تھی،جہاں آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دن توڑ گئی،ثمینہ کی میت آرمی ہیلی کاپڑ کے ذریعے وادی نیلم پہنچادی گئی ہے۔واقعے کے بعد سرگن ویلی میں ہونے والی لینڈ سلائڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد اناسی ہوگئی ہے۔اس سے قبل سولہ جنوری کو وادی نیلم کے برفانی تودے سے بائیس گھنٹے بعد زندہ نکلنے والی چھ سالہ صفیہ سی ایم ایچ اسپتال میں دم توڑگئی تھی، سرگن میں برفانی تودہ گرنے کے باعث صفیہ کے دو بھائیوں سمیت خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
 
 

ای پیپر دی نیشن