الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نامزدگیوں کے سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس باقاعدہ شیڈول کردیا گیا .اجلاس پرسوں پیر کو شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ,کل تک اس معاملے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف کا جوابی خط موصول ہونے کا امکان ہے .وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی کے لیے بامعنی مشاورت کے لیے شہباز شریف کو خط لکھا ہے, تین نام بھجوائے گئے ,پیر تک اپوزیشن لیڈر کا برطانیہ سے جوابی خط موصول ہونے کاامکان ہے.