آزادجموں و کشمیر کی حکومت نے شدید برف باری سے متاثرہ وادی نیلم،لیپہ کوآفت زدہ قراردے دیا

آزاد جموں وکشمیر حکومت نے حالیہ شدید برف باری سے متاثرہ نیلم اور لیپہ کی وادیوں اور ضلع حویلی کے علاقےBhedi کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈنگ سے بھاری جانی و مالی نقصانات کے پیش نظر کمشنر مظفرآباد ڈویژن کو بطور ریلیف کمشنر تعینات کردیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ان علاقوں میں بے گھر ہونے والے لوگوں کو سرکاری عمارتوں میں پناہ دینے کی ہدایت دی۔

انہوں نے وادی لیپہ اور Bhedi میں امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی بھی ہدات کی ہے جن کا حالیہ شدید برف باری کی وجہ سے ابھی تک دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہے۔

ای پیپر دی نیشن