تل ابیب (نیٹ نیوز) یروشلم میں سینکڑوں شہریوں نے سخت سردی کے باوجود ہفتے کی رات سے لے کر اتوار کی صبح تک اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔نیتن یاہو پر فراڈ اور رشوت ستانی کے تین واقعات میں باقاعدہ فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔مظاہرین وزیر اعظم کو کرپشن کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ کرتے رہے۔