گھوٹکی‘کالعدم تنظیموں کے 23 کارکن قومی دھارے میں شامل

Jan 18, 2021

گھوٹکی( نیٹ نیوز) گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں قومیت پرست کارکنوں نے کالعدم تنظیموں کو چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ نیشنل پریس کلب اوباڑو میں 23 کارکنوں نے قومیت پرست تنظیموں کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کو خیرباد کہہ دیا۔ ارکان قومی پرچم تھامے پریس کلب پہنچے جہاں انھوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ کارکنوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملک دشمن عناصر کیخلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں