تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی سیمنٹ کی پیداوارمیں5 ماہ کے دوران  21.30 فیصد اضافہ

Jan 18, 2021

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی وجہ سے جاری مالی سال میں سیمنٹ کی پیداوار میں 21.30 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے نومبرتک مدت میں ملک میں سیمنٹ کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21.30 فیصد کا اضافہ ہواہے۔

مزیدخبریں