پہلے پاکستانی شہری نے شنگھائی میں سونوفرم  کرونا ویکسین لگو الی

 اسلام آ باد  ( نوائے وقت رپورٹ )  زاہد اقبال شنگھائی میں سینوفرم کوویڈ 19 ویکسین لگوانے والے پہلے پاکستانی شہری بن گئے ، چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق تقریبا 44 سالہ زاہد نے اس ہفتے  ویکسین کی دوسری خوراک لگوائی۔سی ای  این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میںبہت مطمن ہوں کہ چینی کمپنی نے یہ ویکسین تیار کی ہے اور چین ایک دو ہفتوں میں پاکستان کو بھی یہ ویکسین فراہم کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ 18 سالوں سے شنگھائی میں نصاب اور سائنس کے سربراہ کی حیثیت سے ایک بین الاقوامی سکول میں کام کر رہے ہیں۔  ویکسینیشن کے تجربے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ  دسمبر2020 کے آخر میں جب ہم نے یہ خبر سنی کہ ہمیں ویکسینیشن لگانے جارہے ہیں تو یہ قدرے خوفناک تھا۔ ہمیں ایک یا دو دن  میں فیصلہ کرنا تھا۔ میں نے خود کچھ تحقیق کی اور دوستوں سے بات کی اور آخر کار میں نے اپنا ذہن بنا لیا کہ مجھے اس کے لئے جانا چاہئے۔ یہ ہمارے لئے اچھا ثابت ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری  معلومات داخل کرنے کے بعد مجھے  اپنا کیو آر کوڈ مل گیا۔ جب ویکسینیشن سینٹر پہنچا تو  میں لوگوں کی بہت بڑی تعداداور جس طرح سے انتظامیہ نے تمام لوگوں کو منظم کیا دیکھ کر بہت حیران  ہوا۔ قطارکافی لمبی تھی، لیکن آگے بڑ  ھنا بہت ہی آسان تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں شروع میں تھوڑا سا گھبرا یا لیکن بعد میں ٹھیک تھا۔ انہوں نے مزید کہا ویکسینیشن کے مختلف اقدامات سے گزرنے کے بعد  مجھے ویکسین لگ گئی لیکن مجھے تکلیف نہیں ہوئی۔ ہمیں رضامندی کا فارم پر کرنے کے لئے کہا گیا تھا کیونکہ ویکسینیشن کے ایک یا دو دن بعد پٹھوں میں درد ، تھکاوٹ یا بخار جیسا کوئی ردعمل ہوسکتا ہے۔ لیکن مجھ پر کوئی منفی رد عمل نہیں ہوا۔ ویکسی نیشن کے بعد ہمیں بتایا گیا کہ ہمیں کچھ اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی پڑیں گی  جیسے مچھلی یا مسالہ دارکھانا نہیںکھانا۔ زاہد نے بتایا کہ مجھے اور میرے ایک ساتھی کو30 منٹ تک نگرانی میں رکھا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ ویکسینیشن کے کچھ مضر اثرات تو نہیں  ہوسکتے ہیں۔ وہاں تقریبا 5000   افراد موجود تھے لیکن مجھے ان میں کسی قسم کا منفی ردعمل نظر نہیں آیا۔ میں اس پورے عمل کی تکمیل پر بہت خوش تھا ، اب ہم سب کو یقین ہے کہ ہم اس وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔ دوسری بار زیادہ لوگ موجود تھے  زاہد نے مزید کہا   مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے یہ   کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے، ایک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی ملا ہے جو میں اپنے دوستوں کو دکھا سکتا ہوں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...