اسلام آباد(وقائع نگار،اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے اتوار کو اسلام آباد کی یونین کونسل 21میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا منصوبوں میں سوہان کے مرکزی بازار کی سڑک کی تعمیر و مرمت اور ایک ٹیوب ویل کی تنصیب شامل ہیں- اس موقع پر ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور سی ڈی اے اور رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا کہ وہ خدمت کے جذبے سے سیاست میں آئے ہیں جس کی واضح مثال ان کے کروائے گئے کام ہیں،لوگوں کی مشکلات کا حل اولین ترجیح ہے- انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، مفاد پرست سیاستدان ہیں،سیاسی مافیا پرانے نظام کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ،استعفے منہ پر مارنے کے دعویدار وقت آنے پر بھاگ گئے ہیں،نواز شریف کا انجام کرپٹ لوگوں کیلئے عبرت ہے،ہم عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ہم نے اسلام آباد کی تمام یونین کونسلز میں کام شروع کروائے ہیں سوہان سے اقبال ٹا ئون تا گلبرگ سروس روڈ پر کام کا آغاز بہت جلد ہوگا-انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں جو آئے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی -علی نواز اعوان نے کہا کہ شہر کے ساتھ ساتھ دیہات میں بھی ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔دیہات کے عوام کے لیے اپنے پیاروں کی تدفین کی جگہ نہیں تھی ہم بہارہ کہو میں ان کے لیے قبرستان بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ سب اپنے اپنے مفادات کے لئے اکٹھے ہو چکے - جلسہ عام سے یونین کونسل 21 سے منتخب چئیرمین اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف ملک عامر کے علاوہ مقامی قیادت نے بھی خطاب کیا قبل ازیں علی نواز اعوان کے جلسہ گاہ پہنچنے پر عوام نے مہمان خصوصی کا استقبال گل پاشی سے کیا۔
عوامی خدمت سیا ست کا مقصد،لوگوں کی مشکلات کا حل ترجیح ہے،علی نوازاعوان
Jan 18, 2021