تیونس کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، 11نئے وزاراء کی شمولیت

تیونس سٹی (این این آئی)تیونس کے وزیر اعظم ہشام المشیشی نے کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے 11 نئے وزرا کو نامزد کیا ہے۔ اس کا مقصد اپنی حکومت میں نئی روح پھونکنا ہے۔ المشیشی نے تقریبا پانچ ماہ سے وزارت عظمی کا منصب سنبھالا ہوا ہے جب کہ ملک کو سیاسی، اقتصادی اور سماجی بحران کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تبدیلی کا سامنا کرنے والی وزارتوں میں وزارت داخلہ، وزارت انصاف، وزارت صحت، وزارت توانائی، وزارت ریاستی املاک، وزارت بہبود، وزارت سرمایہ کاری و صنعت، وزارت مقامی امور، وزارت ثقافت، وزارت نوجوانان و کھیل اور وزارت کام شامل ہیں۔وزرا کی نئی فہرست میں شامل نام رائے عامہ کے لیے غیر معروف ہیں۔ ان شخصیات کی سیاسی وابستگی میں معلوم نہیں ۔پریس کانفرنس میں وزیر اعظم المشیشی نے کہا کہ اس وزارتی تبدیلی کا مقصد اپنی حکومتی ٹیم کی کارکردگی کو بلند کرنا، حکومت کی پالیسی کا اطلاق اور اس کے منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ المشیشی کے مطابق کابینہ میں تبدیلیاں صدر قیس سعید کے ساتھ مشاورت کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔المشیشی نے بتایا کہ وہ آئندہ چند روز میں نئے وزرا کے ناموں کو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے تا کہ آئین کے مطابق ان کی منظوری کے لیے رائے شماری ہو سکے۔ہشام المشیشی نے ستمبر 2020 میں تونس کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالا تھا۔ سابق وزیر اعظم الیاس الفخفاخ بدعنوانی کے شبہے کے سبب جولائی 2020 میں مستعفی ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...