چین میں 3ہزار سال قدیم  تانبے کی ورکشاپ دریافت

Jan 18, 2021

بیجنگ (اے پی پی)چین کے  ماہرین آثار قدیمہ  نے وسطی صوبہ ہوبی میں شانگ خاندان کے زمانے کی 3ہزار سال قدیم  ایک بڑی تانبے کی ورکشاپ دریافت کی ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی انسٹی ٹیوٹ  برائے آثار قدیمہ کے ترجمان ہوجن گینگ  نے  میڈیا  کو بتایا کہ  ماہرین آثار قدیمہ نے 2019 میں اس سائٹ  کی کھدائی شروع کی اور اب تک  1،100 مربع میٹرکے ایریا پر مشتمل ایک ورکشاپ کو دریافت کیا جس میں تانبے کو ڈھال کر اوزار بنانے کے لیے  مختلف اقدامات کئے گئے تھے۔

مزیدخبریں