قومی شاہراہ پر دھند کا راج،کئی گاڑیاں ٹکڑا گئیں،2مسافر جاں بحق،متعدد زخمی

Jan 18, 2021

سکھر/نواب شاہ(بیورورپورٹ)قومی شاہراہ پر سدید دھند کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں2 مسافرر جاں بحق اور متعدہ زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پر پیالہ ہوٹل کے مقام ہر کراچی سے پنجاب کی طرف جانے والی ایک مسافر کوچ تیزرفتاری اور دھند کے باعث ڈرائیور کے قابو سے نکل گئی اور روڈ پر الٹ گئی جس کے نتیجیمیں کوچ میں سوار ایک مسافر لعل بخش موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتیہوئے چل بسا جبکہ دس سے زائد مسافر جن میں شفیق ولد شبیر احمد سولنگی ،ظہور ولد غلام فرید، خالد حسین ولد شیر محمد، شاہد ولد مھرالدین و دیگر شامل ہیں زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر روہڑی تعلقہ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی شاہدین کے مطابق پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ادھر قاضی احمدکاٹن فیکٹری کے سامنے قومی شاہراہ پردوٹرک،ایک مسافروین اورکارسمیت پانچ گاڑیاں شدیددھندکے باعث آپس میں ٹکراگئیں،حادثے ،کے باعٹ ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افرادزخمی ہوگئے،حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت طارق حسین کے نام سے کی گئی،زخمیوں میں محمدیامین لاکھو،محمدمٹھل سولنگی،نظیراحمدچانڈیو،عاشق خاصخیلی اوروجاہت علی عمرانی شامل ہیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اورقاضی احمدایدھی ایمبولینس موقع پرپہنچ گئیں ،اورہلاک وزخمی مسافروں کوفوری طورپرقاضی احمداسپتال پہنچایاگیا،زخمی نظیراحمدچانڈیوکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے فوری طورپرنواب شاہ اسپتال منتقل کیاگیاجبکہ جاں بحق شخص طارق حسین گاوں مقیم ڈاہری کارہائشی بتایاجاتاہے۔

مزیدخبریں