ہمارے ارد گرد ایسے بے شمار لوگ موجود ہوں گے جنہیں ناخن چبانے کی عادت ہوتی ہے اور یہ عادت چھڑوانا بے حد مشکل ہوتا ہے۔ناخن چبانے کی عادت کے بارے میں سن کر ہم سب کے دماغ میں بھی صرف ایک ہی بات آتی ہے کہ متاثرہ شخص ضرورت سے زیادہ سوچتا ہے یا اس میں خود اعتمادی کی کمی ہے لیکن حقیقت اس سے کچھ الگ ہے۔آج ہم آپ ناخن چبانے والوں کی شخصیت سے متعلق چند دلچسپ حقائق کے بارے میں بتائیں گے۔ناخن چبانے والے زیادہ تر لوگوں کی شخصیت میں ہر چیز صحیح طریقے سے کرنے کا عنصر شامل ہوتا ہے، ایسے لوگ چاہتے ہیں کہ یہ جو بھی کام کریں وہ بلکل ٹھیک ہو۔ناخن چبانے کے عادی لوگوں کی شخصیت بے صبری ہوتی ہے اور انہیں کسی بھی حوالے سے انتظار کرنا مشکل لگتا ہے۔ایسے شخص جنہیں ناخن چبانے کی عادت ہوتی ہے وہ اکثر اپنے آپ سے نا خوش ہوتے ہیں کیونکہ وہ ہر چیز درست کرنا چاہتے ہیں اور اگر ایسا نہ ہو تو وہ اپنے آپ سے مایوس اور ناخوش ہو جاتے ہیں۔
ناخن چبانے کی عادت آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
Jan 18, 2021