خان پور کی کلینکل لیبارٹریوں میں غیر تربیت یافتہ عملہ تعینات

Jan 18, 2021

خان پور (کرائم رپورٹر)خان پور کی اکثر کلینکل لیبارٹریاں جو کہ ہسپتال کے قرب و جوار میں قائم ہیں ۔ان میں زیادہ تر ایسا عملہ کام کر رہا ہے جنہیں صحیح طرح سے مختلف ٹیسٹ کرنے نہیں آتے بلکہ وہ ان کلینکل لیبارٹریوں پر شاگر د کی حیثیت سے کام سیکھنے کے لئے ملازمت کر رہے ہیں۔ ایک لیبارٹری سے کوئی ٹیسٹ کرا یاجائے تو دوسری لیبارٹری سے اسی ٹیسٹ کا رزلٹ مختلف آتا ہے ۔

مزیدخبریں