وہاڑی میں مضرصحت شہد اور دو نمبر دیسی گھی و مکھن کی فروخت

وہاڑی (خبر نگار) شہر اور گردونواح میں مضرصحت شہد اور دو نمبر دیسی گھی و مکھن کی فروخت ہونے لگی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ دارافسران اور اہلکار فرضی کاروائیوں میں مصروف شہریوں لیاقت علی،شاہد،اختر،وقاص،زبیر،عبدالمجیدودیگر کا کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری کاروئی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق شہر اور گردونواح میں سردی میں شدت آتے ہی دو نمبر مضر صحت شہد اور دیسی گھی مکھن فروخت کرنے والے بھی سرگرم ہوچکے ہیں جو انتہائی مہنگے داموں شہدو دیسی گھی وغیر جگہ جگہ پر فروخت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جسے کھانے سے شہری اور معصوم بچے پیٹ اوراسہال کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے والا ادارہ محکمہ پنجا ب فوڈ اتھارٹی کے افسران لا علم ہیں اور اپنے اعلی حکام کو سب اچھا کی فرضی رپورٹیں دے رہے ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن