علی والی (نامہ نگار )ہیڈپنجند پل بند ہونے سے بدترین ٹریفک جام۔مسافر گاڑیاں اور اور لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں پھنس گئیں۔بدترین ٹریفک جام رہنے سے ایک کلومیٹر تک لمبی قطاریں ٹریفک پولیس کا عملہ غائب ڈرائیوروں کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر علی پور کی حدود میں گذشتہ روز دھند کے باعث صبح پانچ بجے سے ھیڈ پنجند پل پر گنے کی ٹریکٹر ٹرالی کی کراسنگ کے سبب سڑک جام ہوگئی اور پل کے دونوں اطراف تک مسافر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دکھائی دیں ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک گزارنے کی بجائے چالان کے نام پر گاڑیوں کے مالکان سے رقم بٹورتے رہے دھند کے باعث پولیس تھانہ صدر علی پور اور پٹرولنگ ہولیس سڑک سے غائب تھی اطلاعات کے مطابق سڑک بلاک ہونے سے مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینس بھی پھنس گئی اور اسی دوران گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے ٹریفک پولیس رویے پر احتجاج کیا تو غائب ہوگئے گاڑیوں کے ڈرائیور سڑک اپنی مدد آپ کے تحت کھولنے کی ناکام کوشش کرتے رہے پل کی چوڑائی کم اور ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹیاں نہ ہونے سے بدترین ٹریفک جام رہنامعمول بن گیا ہے بعد ازاں پولیس تھانہ صدر علی پور ایس ایچ او بھی نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور ٹریفک کھولنے کی آٹھ گھنٹے بعد ناکام کوشش کرتا رہا تاھم ٹریفک مکمل چالو نہ ہو سکی۔
گنے کی لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ہیڈ پنجند پر پھنس گئی، ٹریفک گھنٹوں جام رہی
Jan 18, 2021