وہاڑی (نامہ نگار)ہومیو پیتھک آرگنائزیشن پاکستان اور وہاڑی سٹار ہومیو پیتھک سوسائٹی کے زیر اہتمام کرونا آگاہی سیمینار خورشید ہال میں منعقد ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھک پاکستان کے صدر راؤ غلام مرتضیٰ نے کہاکہ ملک بھر کے ہومیو ڈاکٹرز نے کرونا وائرس کے دوران عوام کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا ہے جس سے سینکڑوں افراد شفا یاب ہوئے ہومیو پیتھک میں کرونا وائرس کا مکمل علاج موجود ہے۔