پی ڈی ایم عوامی مفاد نہیں ’’بغض عمران‘‘ میں سڑکوں پر نکلی ہے:نعمان لنگڑیال

Jan 18, 2021

لاہور(پ  ر ) صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک و قوم کے مفاد میں نہیں بلکہ صرف وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں سڑکوں پر نکلی لیکن عمران خان نے پی ڈی ایم کو ان کی تحریک سمیت ناک آئوٹ کر دیا ، یہ پہلی اپوزیشن ہے جو ملک کو درپیش مسائل پر بات کرنے کی بجائے صرف اپنے ریلیف کیلئے سڑکوں پر نکلے ہوئی ہے ، پانامہ پیپرز کے بعدبراڈ شیٹ بھی ان کے گلے طوق بنے گا۔ اپنے ایک بیان میں ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے جو جماعت کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے نام پر ووٹ لے کر اقتدار میں آئی ہو وہ کرپشن کی آبیاری کرنے والوں کورعایتیں دیدے۔انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے پہلے اپنی والد کی سیاست کا ستیا ناس کیا اور اب شہباز شریف فیملی کی مخالفت میں مسلم لیگ (ن) پر سیاسی طو رپر خودکش حملہ کر دیا ہے جس کے بعد ان کی جماعت وینٹی لیٹر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اوروہ مسترد شدہ اپوزیشن سے ہرگز بلیک میل نہیں ہوں گے۔ عمران خان نے کرپشن کے کیسز پر سمجھوتہ نہ کر کے اپوزیشن کو دن میں تارے دکھادئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور ان کے حواریوں نے منی لانڈرنگ کے ایسے ایسے طریقے متعارف کرائے ہیں جس پر ان کا نام گنیز بک آ ف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیے۔شہباز شریف یہ کہتے ہیں کہ میں نے مختلف منصوبوںمیںقوم کے کروڑوں روپے بچائے ہیں لیکن دوسری جانب خزانے کو اربوں روپے کے کھانچے مارے اور پھر پاپڑ والے اورلانڈری والے کے نام پر منی لانڈرنگ کی گئی۔

مزیدخبریں