کراچی (اسپورٹس رپورٹر )جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں محمد حفیظ کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے، بائیو سیکیورببل کے باعث قومی کھلاڑیوں کو 3 فروری تک رپورٹ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، محمد حفیظ اس دوران ٹی ٹین لیگ کھیلنے میں مصروف ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹی 10 لیگ کھیل کر 7 فروری تک آئسولیشن میں آسکتا ہوں، سینٹرل کنٹریکٹ میں نہیں ہوں اسی لیے کھیلنے کیلئے منت نہیں کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ پرفارمر ہوں، پرفارمنس خود بولتی ہے ، ہر حال میں ٹی 10 لیگ ضرور کھیلوں گا، اگر پی سی بی حکام نہ کھلانے کا بہانہ ڈھونڈ رہے توان کی مرضی ہے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی شعبہ انٹرنیشنل کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو سیریز سے دستبردار ہونا پڑے گا، ٹی ٹین لیگ 28 جنوری سے 6 فروری تک ابوظہبی میں کھیلی جائے گی ۔جس کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں محمد حفیظ کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے، بائیو سیکیورببل کے باعث قومی کھلاڑیوں کو 3 فروری تک رپورٹ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے