ایل ایچ وی دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں تولیہ بھول گئی 

Jan 18, 2021

شجاع آباد (نامہ نگار)خیر پور کے رہائشی غریب بھٹہ مزدور ارشد مہے، خضر، ملک جاوید، صغیر، فلک شیر، الطاف، عمران، حاجی ملازم شاہ، شوکت شاہ، حاجی سجاد احمد، فضل حسین مہے، صفدر حسین، مختیار حسین، اللہ وسائی، شازیہ بی بی ،سلیم بی بی   نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بھٹہ مزدور ارشد مہے کی زوجہ شہناز بی بی کو ایک سال قبل جلالپور روڈ پر موجود ایل ایچ وی دائی کے کلینک میں دوران زچگی لے گئے بھاری فیس وصول کر کے آپریشن کر دیا کچھ عرصہ بعد شہناز کے پیٹ میں درد ہوا تو دوبارہ دائی کے کلینک لے گئے مگر افاقہ نہ ہوا نجی کلینک لے گئے آپریشن کیا تو تولیہ نکل آیا۔ مظاہرین نے  حکام سے  کلینک سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں