لاہور(نامہ نگار)ساندہ پولیس نے زنجیروں میں جکڑے محنت کش کو بازیاب کرا کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذوالفقار ریڑھی لگاکر مزدوری کی غرض سے چوبرجی کھڑا تھا کہ ملزم یاسین او ساتھی زبردستی ساتھ لے گئے۔ ذوالفقار کو ٹوکے والا چوک راجگڑھ میں ایک دوکان میں زنجیرکیساتھ جکڑ دیا۔اطلاع ملنے پر ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریڑھی بان ذوالفقار کو بازیاب کرالیااور ملزم یاسین کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگرنے کہا ہے کہ انسانیت کی تذلیل کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔