امریکہ کے بعد روس نے بھی اوپن سکائیز ٹریٹی دستبرداری کا اعلان کردیا

ماسکو(اے پی پی)روسی وزارت خارجہ نے کہا  ہے کہ روس نے  اوپن سکائیز ٹریٹی  سے دستبرداری  کے لئے متعلقہ طریقہ کار پر عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق نومبر2020میں امریکہ کی معاہدے سے دستبرداری کے بعد سلامتی سے متعلق باہمی اعتماد سازی کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ روس نے اس سے قبل ٹھوس تجاویز پیش کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی تھی کہ نئی شرائط کے تحت معاہدہ نافذ العمل  رہے گا۔ لیکن امریکہ نے روسی تجاویز کی حمایت نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ اوپن سکائیز ٹریٹی پر 1992میں دستخط کئے گئے تھے جبکہ  2002 میں اس پر عمل درآمد  کا آغاز ہوا تھا۔ معاہدے کے فریقین قواعدوضوابط کے مطابق ایک دوسرے کے علاقوں میں غیر مسلح فضائی نگرانی کر سکتے ہیں۔ اس معاہدے پر امریکہ ، روس اور بیشتر نیٹو ممالک نے دستخط کیے تھے۔گزشتہ سال مئی میں امریکی صدر ٹرمپ نے روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔  جس کے  بعد امریکی محکمہ خارجہ نے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...