چین سے تجارتی کشمکش نے 2لاکھ 45ہزار امریکی شہریوں کو ملازمتوں محروم کردیا

واشنگٹن(اے پی پی)یو ایس ۔چائنہ بزنس کونسل کی ایک تحقیق کے مطابق چین امریکہ تجارتی کشمکش کے باعث امریکہ میں روزگار کے2لاکھ 45 ہزار مواقع کھو  دیئے گئے ہیں۔تحقیق کے مطابق چین کے لیے امریکہ کی برآمدی صنعتوں سے امریکی منڈی کو12لاکھ روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں۔ تحقیق میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ  اگر چین ۔امریکہ تجارتی کشمکش جاری رہی تو2025تک امریکہ میں روزگار کے 10 لاکھ 52 ہزار مواقع کھو دیئیجائیں گے جب کہ آنے والے پانچ برسوں میں امریکی جی ڈی پی میں 16 کھرب امریکی ڈالر کی کمی واقع ہوگی۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے  اس حوالے سے  کہا کہ حقائق واضح کرتے ہیں کہ چین امریکہ تجارتی تعلقات  باہمی مفادات اور جیت ۔جیت پر مبنی ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے چین کے خلاف تجارتی جنگ چھیڑی جو امریکہ کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے ۔چین پر امید ہے کہ امریکہ  ملک میں حقیقت پسندانہ آوازوں کو سنتے ہوئے چین امریکہ تجارتی تعاون کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے  گاجس سے دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...