مسلمان خواتین سیرت فاطمہؓ پر عمل کریں:حاجی ظفر اقبال

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) حضرت فاطمہؓ کی سیرت رہتی دنیا تک کی خواتین کے لئے اسوہ کامل اور مشعل راہ ہے۔ ان  خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے حضرت فاطمہؓ کے یوم وصال کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ  جناب فاطمہ خاتم النبیین حضرت محمد ؐ کی صاحبزادی حیدر کرار شیر خدا حضرت علیؓ کی زوجہ اور سرداران جوانان جنت  جناب حسنؓ و حسینؓ کی والدہ ماجدہ ہیں۔ انکی ساری زندگی زہد و تقوی میں گزری۔ بحیثیت بیٹی، بیوی اور ماں  ان کی زندگی مثالی تھی۔آپؐ جناب فاطمہؓ سے بہت  پیار اور احترام  کرتے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...