عمران نیازی نے اپنی پارٹی کیلئے فارن فنڈنگ کااعتراف کرلیاہے،سجادخان 

Jan 18, 2021

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اورسابق امیدوا حلقہ این اے 60سجادخان نے کہاہے کہ موجودہ جعلی وزیراعظم عمران خان نیازی نے اپنی پارٹی کے فنڈمیںبیرون ملک سے آنے والے فنڈز کااعتراف کرلیاہے اور پی ٹی آئی ملک کی واحد ایسی پارٹی ہے جس کے اکائونٹس میں وطن دشمن ممالک بھارت، اسرائیل سمیت امریکہ اوردیگرممالک سے فنڈزبھیجے گئے ہیں اورپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبرایس بابرکی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 2014ء سے فارن فنڈنگ اکائونٹس کے بارے میں کیس زیرسماعت ہے لیکن الیکشن کمیشن کے حکام اس کیس کافیصلہ کرنے میں تاخیرسے کام لے کراسے مشکوک بنادیاہے ، اسی تاخیرکے خلاف کل 19جنوری کومسلم لیگ ن سمیت پی ڈی ایم کی تمام جما عتیںالیکشن کمیشن کے مرکزی دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گی جس میں مسلم لیگ ن راولپنڈی کے تمام متوالے بھرپورشرکت کرکے یہ مطالبہ کریں گے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت فوری طورپرکی جائے، یہ مطالبہ کل ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے سلسلے میں سجادخان نے اپنی میزبانی میں کمیٹی چوک میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرثمینہ لودھی ، ملک شکیل اعوا ان، ،سردارطارق خان ، راجہ حنیف ،ملک ناظم الدین ناظم سمیت یونین کونسلوں کے سابق چیئرمینوں عطااللہ ستی ،آصف قریشی ،ملک وسیم ،وقارڈار،چوہدری راسب خان ،حامدعباسی ،راجہ جبران رفاقت اوردیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی ، اجلاس میں طے کیاگیاکہ حلقہ این اے 60کے تمام عہدیدار،کارکن کمیٹی چوک سے سجادخان کی قیادت میں مری روڈپرنوازشریف پارک تک جلوس کی شکل میں جائیں گے اوروہاں سے مرکزی جلوس میںشامل ہوکراسلام آبادجائیں گے۔

مزیدخبریں