کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ افراطِ زر 12.6 سے کم ہوکر 7.9 پر آگیا ہے۔ جبکہ ترسیلات زر میں 24.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ دسمبر 2019 اور 2020 کے اعداد و شمار کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس کے مطابق افراط زر 12.6 سے کم ہوکر 7.9 پر آگیا ہے اور ایف بی آر ٹیکس 469 سے بڑھ کر 508 ارب تک اضافہ ہوا ہے۔ برآمدات 1993 سے بڑھ کر 2357 ملین ڈالر ہوگئیں اور ماہانہ اوسطاً 2 ارب ڈالرز کی ترسیلات ہوئیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ مائنس 319 سے بڑھ کر 447 ملین ہوگیا ہے، ایل ایس ایم 5.4 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ گورنر سندھ نے دعویٰ کیا ہے کہ افراطِ زر میں 8 فیصد تک کمی، ٹیکس کی وصولی میں 5 فیصد اضافہ، ترسیلاتِ زر میں 24.8 فیصد کا اضافہ ہوا، جب کہ 3 سال میں فاریکس ذخائر میں 7.7 فیصد اضافے سے 20.25 بلین ڈالرز ہوا، اور کرنٹ اکاؤنٹ میں 193 فیصد کمی ہوئی ہے۔
مہنگائی ایک برس میں 12.6 سے کم ہو کر 7.9 فیصد پر آ گئی: گورنر سندھ
Jan 18, 2021