انتخابی  ضابطے کی خلاف ورزی‘  این ا ے 75  میں بڑے بینر‘ فلیکسز اتروا دیئے گئے

 لاہور (نیوز رپورٹر) الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی  خلاف ورزی پر ایکشن لے لیا ہے۔ ترجمان ھدیٰ علی گوہر کے مطابق الیکشن کمشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے این اے 75میں امیدواروں کی طرف سے آویزاں کئے گئے تمام اوور سائز بینر اور پینا فلیکسز اتروا دئیے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان امیدواروں کونوٹس جاری کردئیے ہیں۔ مانیٹرنگ ٹیم نے اوور سائز بینر اور ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے پر متعلقہ امیدواروں کو جرمانے بھی کئے ہیں جبکہ حلقے میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کو پولنگ ڈے تک رکوا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...