اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں آج سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر ہونے والی سماعت بینچ کی عدم دستیابی کے باعث موخر کردی گئی ہے سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ کے زریعے سینٹ انتخابات کیلئے دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمدکی عدم دستیابی کے باعث موخر کردی گئی سماعت موخر کرنے کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ رجسٹرار آ فس نے جاری کردیاہے جس میں متعلقہ تمام فریقین کو آ گاہ کردیا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس پر 18 جنوری کو (آج)ہونے والی سماعت موخر کی جا رہی ہے نئی تاریخ کا اعلان رجسڑار آ فس کی جانب سے بعد میں کیا جائے گا۔