پی ڈی ایم احتجاج‘ 2 ہزار اہلکار تعینات ہونگے‘ شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس آج

Jan 18, 2021

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  پی ڈی ایم کے 19  جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا۔ پی ڈی ایم احتجاج کے حوالے سے اہم تجاویز زیر غور آئیں گی۔ سکیورٹی  کیلئے 2  ہزار اہلکار تعینات کرنے کی تجویز ہے۔ ریڈ زون میں کنٹینرز کے داخلے کی اجازت  نہیں ہوگی۔  اپوزیشن کو سٹیج بنانے نہیں دیا جائے گا۔ اپوزیشن کو ٹینٹ اور لاؤڈ سپیکر نہ لانے دیا جائے۔ ایس ایس پی مصطفیٰ  تنویر سکیورٹی  کے انچارج ہونگے۔  انتظامیہ  پی ڈی ایم  سے احتجاج کا وقت اور شیڈول طے کرے گی۔ پولیس  نے 19  جنوری کو پی ڈی ایم کے احتجاج کے دوران سکیورٹی  پلان جاری  کر دیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 1800  سے زائد پولیس اہلکار  ڈیوٹی دیں گے۔ پولیس کے مطابق  احتجاج کے شرکاء گاڑیاں کنونشن  سنٹر کی جنرل پارکنگ  میں پارک کریںگے۔

مزیدخبریں