اسلام آباد(وقائع نگار)مئیر پیر سید عادل گیلانی نے کہا ھے کہ وفاقی دارلحکومت میں صحت و تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ھے کالج سکول اور ہسپتالوں میں بنیادی ضروریات کی کمی ہے حکومت کو اس طرف فوری توجہ دینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید پور ویلفئیر تنظیم کے زیر اہتمام راجہ نعیم کیانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں کیا اس موقع پر یاسر بٹ کامران حمید یاسر عرفات قاسم کیانی منصب کیانی حمزہ کیانی نوید احمد سجاد مدنی بھی شریک تھے انہوں نے تنظیم کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بہترین کارکردگی کے حامل ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں سید پور ویلفیئر کے عہدیدران نے سالانہ کارکردگی بارے کہا کہ تنظیم کے ممبران اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم کھیل بلڈ بنک و دیگر خاطر خواہ فلاحی کام کر رہے ہیں۔