اسلام آباد (نیوزرپورٹر)پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر پارٹی وفد کے ہمراہ سینیٹر رحمان ملک کی رہائش گاہ پر پہنچے اور سینیٹر رحمان ملک سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت و دعا کی۔ پی پی پی آزاد کشمیر کے وفد میں میاں عبدالوحید، افسر شاہد، سردار عابد حسین، جاوید اقبال بڈھانوی، شاہین کوثر ڈار، سمیت دیگر قائدین و کارکنان شامل تھے ۔ علاوہ ازیں سینیٹر رانا مقبول احمد، سینیٹر سرفراز بگٹی بھی اتوار کو سینیٹر رحمان ملک کے گھر تعزیت کے لئے آئے اور سینیٹر رحمان ملک سے انکی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت و دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور رحمان ملک کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔