پی ڈی ایم انتشار کا شکار‘ جے یو آئی بھی تقسیم ہو گئی: شاہ محمود

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اے پی پی+آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے کشمیر کے بارے میں عالمی نقطہ نظر تبدیل ہوگیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر متنازعہ مسئلہ ہے۔ پی ڈی ایم اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ استعفوںلانگ مارچ اور دیگر معاملات پر اختلافات سب کے سامنے ہیں۔ جے یو آئی 2 دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ پی ڈی ایم کی صفوں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔ وسیب کو اس کی شناخت ضرور ملے گی، اب وسیب کی آواز کو کوئی دبا سکتا ہے اور نہ کوئی جھکا سکتا ہے۔ تحریک انصاف وفاق کی حامی اور مضبوط فیڈریشن پر یقین رکھتی ہے۔ مضبوط انتظامی ڈھانچے اور اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم کیلئے جنوبی پنجاب صوبے کا قیام بہت ضروری ہے۔ ماضی کے حکمران اختیارات رکھنے کے باوجود صوبہ تو درکنار سیکرٹریٹ بھی نہ بنا سکے۔ ہم نے سیکرٹریٹ بنا کر جنوبی پنجاب صوبے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے قائل کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں نجی میڈیا گروپ کے زیر اہتمام سرائیکی مشاعرہ سے خطاب  این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران وفود سے ملاقات اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...