کراچی(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حلقہ پی ایس 88میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ملیر بچا ریلی کا انعقاد کیا ریلی پی ایس 88کے امیدوار جانشیر جونیجو کی قیادت میں ملیر چیک پوسٹ نمبر 6سے ہوتی ہوئی سفورہ، رم جھم، سعدی ٹان، بھٹائی آباد سمیت حلقے کے دیگر علاقوں سے ہوتی ہوئی پی ایس 88کے مرکزی دفتر پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں شرکا کی جانب سے پارٹی پرچم کے ساتھ پارٹی ترانوں پر رقص بھی کیا گیا ریلی میں خواتین مرد بچوں سمیت حلقے کی عوام اور تحریک انصاف کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس 88کے امیدوار جانشیر جونیجو نے کہا کہ ملیر کی عوام کی جانب سے اپنے قائد چیئرمین و وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے کہ بڑی تعداد میں آج وہ اس ملیر بچاریلی میں شامل ہوئے ہیں 16فروری پر تحریک انصاف اور ملیر کے عوام کی کامیابی کا دن ہوگا ملیر میں صدیوں سے قابض پیپلزپارٹی کے نمائندوں نے اپنے گھروں کو تو بہتر بنالیا ہے لیکن ملیر کی غریب عوام آج بھی پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ملیر کے وسائل کو مل بانٹ کر پیپلزپارٹی کے لوگوں نے لوٹا ہے کل تک جو سائیکل پر چلتے تھے آج ارب پتی بن چکے ہیں ملیر کو ایک سازش کے تحت تباہ کیا گیا لیکن اب تحریک انصاف اس حلقے میں ترقیاتی کام اور لوگوں کے مسائل حل کرے گی یہاں اسپتالوں اسکولوں کا نظام بہتر بنائیں گے ملیر کے دوردراز علاقوں میں لوگ علاج کی سہولت کے لیے محروم ہیں ہم کوشش کریں گے کہ ملیر کی عوام کے لیے وزیراعظم سے صحت کارڈ کا اجراء کروائیں تاکہ ملیر کی عوام کراچی کے کسی بھی بڑے ہسپتال سے باآسانی مفت علاج کرواسکیں جس حساب سے ملیر کی عوام نے آج ریلی میں شرکت کی ہے اس سے ثابت ہوگیا کے الیکشن سے قبل ہی ہماری جیت یقینی ہوچکی ہے پیپلزپارٹی کے امیدوار اس بار دھاندلی کا طریقہ اپنانے کی کوشش کریں گے تو انہیں سخت جواب دیا جائے گا ملیر کو بھی وزیراعظم عمران خان کا سیاسی قلعہ بنائیں گے ریلی سے پاکستان تحریک انصاف کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے تحت حلقہ پی ایس 88میں ملیر بچا ؤریلی
Jan 18, 2021