کراچی(نیوزرپورٹر) مزار قائد کے اطراف تعینات ٹریفک اہلکاروں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہگذر سے ملنے والی نوائے وقت کے چوکیدارکی کھوئی رقم واپس لوٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق مزار قائد کے سامنے نوائے وقت چورنگی پر تعینات ٹریفک اہلکاروں غلام رضا اور حیات خان کو سڑک پر سے تھیلی میں لپٹی رقم ملی تھی۔ بعد ازاں ایک غریب اور پریشان حال شخص مقصود اس رقم کو تلاش کرتا پایا گیا۔ دونوں اہلکاروں نے اس شخص کی بیتابی بھانپتے ہوئے اس سے معاملہ دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ اس کی رقم کھو گئی ہے جو اس نے اپنی بیٹی کے علاج کے لئے کسی سے ادھار لی تھی۔ٹریفک اہلکاروں نے صحیح نشانی بتانے پر وہ رقم چوکیدار مقصود کو واپس لوٹا دی۔