نیب نیازی گٹھ جوڑ، اپوزیشن کے فیصلے دنوں ، حکومتی اراکین کے سالوں میں بھی نہیں : سعید غنی اویس قادر شاہ

Jan 18, 2021

سکھر(نامہ نگار) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے اور نیب ہتھیار ہے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کاروائیاں کر رہا ہے،مخالف جماعتوں کے فیصلے دنوں میں جبکہ حکومتی اراکین کے فیصلے سالوں میں بھی نہیں،اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آتا ہے تو پی ٹی آئی جماعت ہی فارغ ہو جائیگی،اس فیصلے سے تمام وزرا، سینیٹرز اور وزیر اعظم نا اہل اور فارغ ہوجائیں گے۔سکھر پریس کلب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کا کیس بھی انکا ہی رہنما لیکر گیا۔پی ٹی آئی جماعت ہی مکمل کی مکمل کرپٹ ہے کیونکہ  ان کے ٹکٹ بھی پیسوں میں بیچے جاتے ہیں،یہ مافیاں کی جماعت ہے،حیرانگی ہے کہ اسرائیلی اور بھارت سمیت غیر ملکی شہریوں کا کیا واسطہ ہے جو پاکستان کی جماعت کو فنڈ دیں تحریک انصاف عجیب جماعت ہے جس کو کوئی ہاتھ لگانے کو تیار نہیں،اب ہمارے لیے فارن فندڈنگ کیس کھولنے کی بات کی جا رہی ہے اس کے لیے ہم تیار ہیں،پھر ہمارے بھی فیصلے اسی طرح سالوں میں کیے جانے چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ادوار میں جتنی سیاسی مداخلت پولیس محکمے سے ختم کروائی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی،ایسے نہیں کہیں گے کہ جرائم بلکل نہیں ہو رہے۔ مگر کم ضرور ہو رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا موقف واضع رہا ہے اور پی ڈی ایم کے کئی جلسے ہوئے جن میں تمام رہنما شریک نہیں ہوتے، اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ اختلافات ہیں۔ اس موقعے پر صوبائی وزیر سید ناصر شاہ کے فرزند سید کمیل حیدر شاہ، رکن صوبائی اسیمبلی منور حسین وسان اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ممکن ہے ایک ہفتے کے بعد ملک کی تاریخ کا بڑا کام کیا جا رہا ہے جو کہ بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا ہے،یہ ایک انقلابی پروگرام ہوگا کیوں کہ دیگر صوبے بھی اس پروگرم کو شروع کریں گے،اس کارڈ کے بغیر مزدوروں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے،اس مزدور کارڈ کے ذریعے ہر مزدور جو صرف انڈسٹریل مزدور ہی نہیں بلکہ ہر صنعت سے واسطہ رکھنے والا فائدہ اٹھائے گا۔  صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ آج بلاول بھٹو زرداری 1024 فلیٹس جو انڈسٹریل ورکرز کے لیے بنائے گئے مزدوروں میں تقسیم کریں گے،صوبہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس نے اٹھارویں ترمیم کے بعد مزدوروں کے فلاح و بہبود کے لیے 16 قوانین بنائے، وفاق کے ساتھ ایک مسئلہ لیبر محکمے کو صوبوں کے حوالے کرنے کے لیے ابھی تک تاخیر کا شکار ہے، ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں چھے لاکھ پچیس ہزار کارڈز کا اجرا کیا جائیگا،یہ کارڈز کہیں اور سے نہیں بلکہ نادرا کے تعاون سے تیار کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،آج اگر اسٹیل مل بند ہے تو ان ملازمین کا قصور نہیں۔ سزا اگر دینی ہے تو جنہوں نے اسٹیل مل بند کروائی،عمران خان کے بیانات کہاں گئے جن میں اسٹیل مل کے حوالے سے انکو پورا کرنے کی کوئی کوشش بھی کی۔،اسٹیل مل کی زمین جو اربوں روپے کی ہے اسکو ہڑپنے کی غرض سے بحران لائے، اسکی نجکاری سی سی آئی کی منظوری کے بغیر نہیں ہو سکتی، ہم کسی ایسی نجکاری کے حق میں نہیں جس سے عوام بے روزگار ہو۔سندھ حکومت نے اسٹیل مل کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، لیبر محکمے کے فلیٹس کی تقسیم نیب کا دائرہ کار نہیں ہے۔

مزیدخبریں