وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا،ام دو چہروں والے ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی یکجہتی کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی، ذاتی مفادات کی خاطر اکٹھی اپوزیشن نے قومی مفادات کو زک پہنچائی، عملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر رہی، اپوزیشن واویلا کرتی رہی اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، عوام دو چہروں والے ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے، یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں، اپوزیشن کی جانب سے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، وقت نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بر وقت فیصلے کئے۔
اپوزیشن نے غیرمعمولی حالات میں غیرذمہ داری کا ثبوت دیا ،عثمان بزدار
Jan 18, 2021 | 12:41