الیکسی ناوالنی کی روس میں گرفتاری غیر قانونی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

Jan 18, 2021 | 14:13

ویب ڈیسک

 روسی حزب اختلاف کے سیاستدان اور کریملن کے سخت ناقد الیکسی ناوالنی کی گرفتاری کے بعد یورپی یونین کونسل کے سربراہ شارل میشل نے ناوالنی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مشیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں کہا کہ 44 سالہ ناوالنی کے ماسکو پہنچتے ہی ان کی گرفتاری ناقابل قبول عمل ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نمائندے جوزیف بوریل نے بھی ناوالنی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے جبکہ فرانسیسی حکومت اور آئندہ امریکی انتظامیہ نے بھی روس کے ناوالنی کے ساتھ سلوک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روسی سکیورٹی حکام کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں