چینی حکومت کے ایک ترجمان نے امریکہ کی جانب سے مرکزی اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ(ایچ کے ایس اے آر)کے حکومتی عہدیداروں پر عائد کی گئی نام نہاد پابندیوں کی سوموارکے روز مذمت کی ہے اور کہاہے کہ امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کی پابندیاں عائد کرنے کی چالیں ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔اسٹیٹ کونسل کے دفتر برائے ہانگ کانگ اور مکا امور کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کے قومی سلامتی کے تحفظ کے قانون کی مشتبہ خلاف ورزی کرنے پر ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے قانون کے مطابق بینی تائی اور دیگر کو حراست میں لینے پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے نام نہاد پابندیاں عائد کرنے کے بعد کیا ہے۔پابندیوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ترجمان نے اس اقدام کو چین کے اندرونی معاملات میں شدید مداخلت قرار دیا۔
پومپیو کی پابندیوں کی چالیں ختم کرنے کاوقت آگیا۔ چینی حکومتی ترجمان
Jan 18, 2021 | 16:11