لاہور(کلچرل رپورٹر)ہم آرٹ کی دنیا میں مستقبل کے بہترین گلوکار،موسیقار،مصور،ادیب،ڈرامہ نگارپید کر رہے ہیں جو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں ملک و قوم کا نام روشن پیدا کریں گے،الحمراءکے پلیٹ فارم سے نوجوان سیکھ بھی رہے ہیں اور شہرت بھی پا رہے ہیں،ہماری تخلیقی سرگرمیاں،ٹیوٹوریل کا بنانا‘فنون لطیفہ میں الحمراءکا کنٹری بیوشن بہت شاندار اور بڑا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراءثمن رائے نے سارنگی کے ٹیوٹوریل ریلیز کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انھو ں نے کہا کہ الحمراءکی طرف سے فنون لطیفہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایک اور سنگ میل حاصل کرلیاہے،الحمراءنے جدید طرز پر موسیقی کے قدیم آلہ سارنگی پر لیکچر ریلیز کر کے بڑی کامیابی حاصل کرلی،د±نیا میں اچھا امیج جائے گا،الحمرا اکیڈمی آرٹ کا مرکز ہے،اپنی قیادت میں نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی،سارنگی سے انسانی جذبات کا اعلی اظہار ممکن ہے،موسیقی کی تعلیم وتربیت میں تاریخی اضافہ ہے،سارنگی پر لیکچربغیر کسی قیمت کے الحمراءٹیویوب چینل پر دیکھے جا سکتے ہیں،نوجوانو ں کو مواقع فراہم کرکے معاشرتی زندگی کو سہل بنا رہے ہیں،آرٹ کی د±نیا خوبصورت پناہ گاہ ہے،کوویڈ کے نامساعد حالات میں وقت کا درست استعمال کا میابی کا ضامن بنا،300ٹیوٹوریل بنائے،الحمراءکو آرٹ کا مرکز بنادیا،سارنگی کے اساتذہ،طلبہ وطالبات اور پوری ٹیم نے محنت کی،درست فیصلے کر رہے ہیں،ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں
ہم آرٹ کی دنیا میں مستقبل کے بہترین گلوکار،موسیقار،مصور،ادیب،ڈرامہ نگارپید کر رہے ہیں: ثمن رائے
Jan 18, 2021 | 16:30