محکمہ زکوۃ پنجاب نے گذشتہ سال گزارہ الاؤنس کی مد میں 2ارب97کروڑ روپے تقسیم کیے، شوکت لالیکا

 وزیر زکوۃ و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ 2020کے دوران محکمہ زکوۃ نے گزارہ الاؤنس کی مد میں 2ارب97کروڑ روپے ایک لاکھ 66ہزارمستحقین میں تقسیم کیے جبکہ نابینا الاؤنس کی مد میں 15کروڑ 92لاکھ روپے 6ہزار800نابینا افراد میں تقسیم کیے گئے۔2020 میں محکمانہ سرگرمیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئرکی مد میں 58کروڑ8لاکھ روپے ایک لاکھ 43ہزارمستحق افراد میں تقسیم کیے گئے۔ تعلیمی وظائف(فنی) کی مد میں 93کروڑ 77لاکھ روپے 36ہزارطالبعلموں، تعلیمی وظائف (جنرل) کی مد میں 80لاکھ روپے 1500طالبعلموں جبکہ تعلیمی وظائف (دینی مدارس) کی مد میں 8کروڑ 30لاکھ روپے 1700طالبعلموں میں تقسیم کیے گئے۔ شوکت علی لالیکا نے مزید بتایا کہ شادی گرانٹ کی مد میں 6کروڑ89لاکھ روپے3400افراد میں تقسیم کیے گئے جبکہ جذام کے مریضوں کو خصوصی گزارہ الاؤنس (ضلع راولپنڈی) کی مد میں 12لاکھ  روپے54افراد میں تقسیم کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...