صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ویتنام کے سبکدوش ہونے والے سفیر فیم ہوانگ کِم نے ملاقات کی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ویتنام کے سبکدوش ہونے والے سفیر فیم ہوانگ کِم نے ملاقات کی ،ملاقا ت میں صدر مملکت نے پاکستان اور ویتنام کے مابین دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں پر سفیر کی خدمات کو سراہا،اس موقع پر گفتگو کے دوران صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان ویتنام کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعاون مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، صدر عارف علوی نے کہاکہ  ویتنامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بہتر کاروباری ماحول سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان ویتنام کے شہریوں کیلئے  ای-ویزا اور پاکستان آمد پر ویزا کی سہولت فراہم کر رہا ہے، صدر عارف علوی نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعاون کو تقویت ملے گی، صدر عارف علوی نے کہاکہ  پاکستان ویتنام کی تیز رفتار معاشی ترقی کو سراہتا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان آسیان کے ساتھ فل ڈائیلاگ پارٹنر بننے کیلئے ویتنام کے تعاون کو سراہتا ہے، صدر عارف علوی نے کہاکہ سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سے عوامی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

#

ای پیپر دی نیشن