پی پی رہنما نبیل گبول فائرنگ کیس سے بری

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول اور دیگر کو فائرنگ کے کیس سے بری کردیا گیا۔ کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول و دیگر کو فائرنگ کے کیس سے بری کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی پی رہنما نبیل گبول پرچیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے گھر پر فائرنگ کا الزام تھا۔ بیرسٹر عطا کھوسہ نے دوران سماعت کہا کہ فریقین کی صلح ہوچکی ہے، اس لیے نبیل گبول کی بریت پرکوئی اعتراض نہیں ۔عدالت نے نبیل گبول کی درخواست بریت منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا جبکہ شریک ملزم فیروز علی گابا کے خلاف کیس معمول کے مطابق چلے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن